فرید آباد: 3گئو رکشک گرفتار
فریدآباد ۔۔۔۔فرید آباد میں گزشتہ روز ہوئے گئو رکشا کے نام پر تشدد کے معاملے میں پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیااوردیگر کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کمشنر ڈاکٹر حنیف قریشی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر این آئی ٹی آستھا میودی کی سربراہی میں ایس ایچ او ونود کمار کی ٹیم نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ واضح ہوکہ گزشتہ ہفتہ بھینس کا گوشت لے جارہے نوجوانوں کو باجری گاؤں کے قریب لوگوں نے گھیر لیا اوربیف لے جانے کے شبہ میں ہجوم نے تشدد کیا۔شکایت ملنےپر پولیس نے لکھن ،دلیپ اور رام کمار کو گرفتارکرکے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے۔