Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک سری لنکالاہور ٹی ٹوئنٹی میچ، آئی سی سی نے سیکیورٹی چیکنگ مکمل کر لی

لاہور:پاکستان اور مہمان سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی ا سٹیڈیم میں شیڈول ہے تاہم آئی لینڈرز کی جانب سے ابھی تک رضامندی ظاہر نہیں کی گئی۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پاکستان اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے سیکیورٹی چیکنگ کو مکمل کر لیا ہے۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ پاکستان اور سری لنکن ٹیمیں ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہو جائے گا۔ اس سیریز کے پہلے2ٹی ٹوئنٹی میچ یو اے ای میں کھیلیں جائیں گے تاہم تیسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کروانے کی تیاریاں ہیں تاہم یہ میچ لاہور میں ہوتا ہے یا نہیں اس بارے میں خدشات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اس میچ کیلئے سری لنکن بورڈ نے تو اجازت دے رکھی ہے لیکن متعدد کھلاڑیوں نے اپنے بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظرثانی کرے۔ سری لنکن کھلاڑیوں کے یہ خدشات پاکستان میں سیکیورٹی معاملے پر سامنے آئے ہیں۔ سری لنکن کرکٹرز نے مکمل طور پر پاکستان میں میچ سے انکار نہیں کیا لیکن انہیں سیکیورٹی کے خدشات لاحق ہیں۔ 

شیئر: