Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرغیزستان میں سابق وزیر اعظم نئے صدر منتخب

 بشکیک…    وسطی ایشیائی ریاست کرغیزستان میں  صدارتی انتخاب میں سابق وزیراعظم سورونبائی کو نیا صدر منتخب کر لیا گیا ۔انہیں سبکدوش صدر الماس بیگ کی حمایت حاصل تھی۔  انہوں نے 54 فیصد ووٹ حاصل کئے۔  قریب ترین حریف ارب پتی تاجرعمر بیگ بابانوف تھے۔ کرغیزستان کے چیف الیکشن کمشنر نے ووٹوں کی 97 فیصد گنتی مکمل ہونے پر سورونبائی   کی کامیابی کی تصدیق کر دی۔ اپنی کامیابی کے بعد دارالحکومت بشکیک میں اپنے انتخابی دفتر میں ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر نے کہا کہ عوام نے ثابت کیا ہے کہ کرغیزستان با اختیار اور جمہوری ملک ہے اور اس ملک کا مستقبل عوام کے ہاتھ میں ہے۔

شیئر: