ہم الیکشن ترقی کیلئے لڑتے ہیں اور کانگریس کنبہ پروری کیلئے
گاندھی نگر ۔۔۔۔کانگریس پارٹی اور اس کی قیادت کو ترقی اور گجرات مخالف قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بی جے پی کیلئے انتخابات ترقی پرستی کی جنگ ہے، کانگریس کیلئے نسل پرستی کی جنگ ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ گجرات میں ترقی پرستی جیتنے والی ہے اور نسل پرستی ہارنے والی ہے۔ پاٹیدار تحریک کے بعد پٹیل کمیونٹی کی نارضگی کے پیش نظر وزیر اعظم نے کہا کہ جب بھی گجرات میں انتخابات آتے ہیں ان کو (کانگریس کو ) ذرا زیادہ بخار آتا ہے ۔اس پارٹی اور خاندان کی آنکھوں میں گجرات چبھتا ہے ۔ گجرات گورو مہا سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ کرسی کا کھیل کھیلا اور کنبہ پروری کی فکر کی۔ ان کو ملک کی فکر ہے نہ سماج کی۔ انتخابات ہمارے (بی جے پی) لئے ترقی پرستی کی جنگ ہے۔