Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کے 3ہزارمدارس کے خلاف کارروائی کی تیاری

لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش میں مدرسوں کو آن لائن رجسٹریشن کرانے کی مدت ختم ہونے کے بعدمدرسہ بورڈ تقریباً3ہزار مدرسوں کیخلاف کارروائی کی تیاری کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آن لائن ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے مدارس کی منظوری ختم ہوسکتی ہے ۔مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار راہول گپتا نے بتایا کہ حکومت نے 2مرتبہ مدارس کو آن لائن ڈیٹا فراہم کرنے کی مدت میں توسیع کی جس کی آخری تاریخ 15اکتوبر تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی میں حکومت کے امداد یافتہ تمام560مدارس نے اپنا ریکارڈ آن لائن کردیا ہے جبکہ ریاست میں  19 ہزار500مدارس قائم ہیں جن میں سے تقریباً16 ہزار500نے اپنی معلومات آن لائن درج کرادیں لیکن اب بھی تقریباً3ہزارمدارس نے اپنا ریکارڈ آن لائن نہیں کیا۔ گپتا نے کہا کہ جن مدرسوں نے اپنا ڈیٹا فراہم نہیں کیا ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی اور ان کی منظوری ختم کرنے کیلئے حکومت کو خط لکھا جائیگا۔

شیئر: