Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” چھپن چھپائی “ مکمل ہوگئی ،نیلم مد مقابل ہیں، احسن خان

خوبرو اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ میری فلم ” چھپن چھپائی “ مکمل ہو چکی ہے جس میں نیلم منیر میرے مد مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ایک اور فلم بھی آخری مراحل میں ہے جس میں عائشہ عمر میرے ساتھ ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے ہدایتکار شہزاد رفیق کے ساتھ 4 سال قبل آخری فلم کی تھی اور اب دوبارہ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ایک اور نئی فلم سائن کی ہے جس کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کی مگر جو شہرت مجھے ڈرامہ سیریل ” اڈاری “ میں منفی کردار ادا کر کے ملی وہ مجھے کسی مثبت کردارمیں نہیں مل سکی ۔ یہ کردار اس قدر مقبول ہوا کہ مجھے راہ چلتے لوگوں نے خوب برا بھلا کہا لیکن میں نے برا نہیں منایا بلکہ مجھے خوشی ہوئی کہ میں نے اپنے کردار سے لوگوں میں اپنی پہچان قائم کر لی ہے اور یہ میرے لئے بڑا پر مسرت موقع تھا ۔ احسن خان نے کہا کہ ” اڈاری “ کی وجہ سے مجھے دو انٹرنیشنل ایوارڈز سے نوازا گیا ۔
 

شیئر: