سونم کپور افواہوں پر ناراض
ایسا لگ رہا ہے کہ سونم کپور واقعی ناراض ہیں،وہ اپنی آنے والی فلم” ویرے دی ویڈنگ“ کے بارے میں رپورٹس پر کچھ کرنا چاہتی ہیں۔حال ہی میں ان کی فلم کے سیٹ پر مبینہ لڑائی کے بارے میں کچھ خبریں سامنے آئی تھیں، جس کی وجہ سے سونم کپور ان افواہوں کے خاتمے کے لئے بیان دینے پر مجبور ہوگئیں۔اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر نیرجا اسٹار نے وضاحت اور فوری اپنی رائے دی۔اداکارہ نے لکھا کہ ڈیئر ویب سائٹس،آپ زیادہ سے زیادہ افواہیں شائع کرسکتے ہیں،آپ اس حوالے سے بھی معروف ہیں کہ حقائق جاننے میں آپ بہت سستی سے کام لیتے ہیں اگر آپ ہماری فلم میں جو کہ سڑک کے سفر کے بارے میں نہیں ، خواتین کو آپس میں لڑانے کے پرانے پدرشاہی تصور کو فروغ دینے پرزور اصرار کریں گے تو بالغ ،ذہین خواتین ایسا کرنابہتر نہیں سمجھتیں۔پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہم دوست رہیں گے اور اور کامیاب فلم بنانے کی کوشش کریں گے اور ثابت کریں گے کہ خواتین ایک دوسرے کے ساتھ کام کرسکتی ہیں۔اداکارہ نے ویب سائٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین جودراصل ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں ،ان کیلئے افواہوں ، غیر ذمہ داری اور مایوسی کا رجحان اب پرانا ہوچکا۔ساتھی اداکارہ آتھیہ شیٹی نے ان کی ٹویٹ کو شیئر کیا اور کہا کہ ہاں، مجھے اس سے خوشی ہوئی۔فلم ویرے دی ویڈنگ میں سوارا بھاسکر اور کرینہ کپور بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم کی ہدایات شاشنکا گھوش اور لکھا میہول سوری اور نیدھی مہرا نے دی ہیں۔ یہ فلم آئندہ برس نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔