Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر خان کاشامی پناہ گزینوں کیلئے عطیہ

بالی وڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی فلم' سیکرٹ سپراسٹار'کی تشہیرکے لئے بیرونی ممالک کے دورے کررہے ہیں ان دنوں عامر خان ترکی میں فلم کی تشہیر کررہے ہیں۔حال ہی میں عامر خان نے ترکی کے ایک کروڑپتی ' گیم شو میں شرکت کی جہاں عامر خان نے کئی سوالات کے درست جواب دیکر 60ہزار ترک کرنسی جیتی جو انہوں نے ترکی میں رہائش پذیر شامی پناہ گزینوں کے نام عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ عامر خان کی جیتی ہوئی رقم شامی پناہ گزینوں کیلئے وقف کردی گئی ۔واضح رہے کہ عامر خان کی نئی فلم ' سیکرٹ سپراسٹار'جمعہ 20اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: