Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طہٰ حسین کا زار و قطار رونا

قاہرہ .... مصری ابلاغی مشیر شعیب عبدالفتاح نے گزشتہ صدی کے پانچویں عشرے کے دوران عربی کے مایہ ناز ادیب طہٰ حسین کے دورہ سعودی عرب کی بھولی بسری یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت طٰہٰ حسین حدیبیہ کے مقام پر پہنچے تو زارو قطار رونے لگے۔ طٰہٰ حسین کے انتقال کو 44برس گزر چکے ہیں۔ عبدالفتاح ریاض میں ابلاغی مشیر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر طٰہٰ حسین 1955ءکے وسط میں سعودی عرب آئے تھے اور اس وقت انکا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔ انہوں نے مملکت کے حوالے سے تاریخی جملے کہے تھے۔ انہوں نے ارض طاہرہ پہنچنے پر کہا تھا کہ سب سے پہلے یہاں آکر انہیں جس بات کا احساس ہوا اور اب تک ہے وہ یہ کہ ایک انسان جب طویل غیر حاضری کے بعد اپنے وطن پہنچتا ہے تو اسے اپنے ذہن، اپنے دل اور اپنی روح کے اپنے گھر آنے کا احساس سرشار کردیتا ہے۔ ارض مقدس آنے کے بعد میں اسی احساس سے مالا مال ہوا۔

شیئر: