Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکن کو ڈبل ٹون سے کیسے بچائیں

بے تحاشہ میک اپ خوبصورتی اور شخصیت دونوں کو بری طرح متاثر کر تا ہے۔زیادہ میک اپ کرنے سے چہرہ کیک پیسٹری کی مانند دکھائی دیتا ہے۔ بعض خواتین کا خیال ہے کہ اگر جلد پر داغ دھبے زیادہ ہوں تو بھاری بھرکم میک اپ سے ا نہیں چھپایا جاسکتا ہے جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔
 
عام طور پر موسم گرما میں جلد کے مسائل سے زیادہ واسطہ پڑتا ہے۔ ان مسائل میں ایک مسئلہ ”ڈبل اسکن ٹون“ یعنی جلد کی دوہری رنگت کا ہے جسکی بنیادی وجہ ڈی ہائیڈریشن یعنی جلد میں پانی کی کمی ہے۔دوہری رنگت کی دوسری بڑی وجہ دھوپ کی حدت ہے۔دھوپ کی تمازت سے جلد کی رنگت متاثر ہوتی ہے اور چہرے پر دھبے بن جاتے ہیں جس سے جلد بدنما لگنے لگتی ہے۔ انھیں چھپانے کے لئے خواتین بھاری بھرکم میک اپ کرتی ہیں لیکن جب پسینہ آتا ہے کہ تو جلد پر مزید دھبے نمودار ہونے لگتے ہیں۔ 
 
 چہرے کی دوہری رنگت سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، دھوپ میں نکلنے سے پہلے چہرے، گردن اور ہاتھوں پر سن بلاک لگائیں ۔ جہاں تک میک اپ سے دوہری رنگت کو چھپانے کی بات ہے تو کم سے کم میک اپ استعمال کریں۔ اس لئے ایسا میک اپ کریں جو قدرتی تاثر دے۔ میک اپ کرتے ہوئے سب سے پہلے کی ”آئسنگ“ کریں جس کے لئے ایک ٹب میں پانی لے کرکٹی ہوئی برف ڈال لیں اور اس ٹب میں اپنا چہرہ ڈبودیں۔ جب تک ٹھنڈک برداشت کرسکے چہرہ ڈبو کر آئسنگ کریں۔
 
 دن کے وقت میک اپ کرتے ہوئے سب سے پہلے چہرے پر واٹر پروف سن بلاک لگائیں ، پھر پرائمر لگا کر جذب کر لیں چونکہ پرائمر کے استعمال سے فاو¿نڈیشن کو جذب کرنے میں آسانی ہوتی ہے اس کے بعد اچھی طرح ٹی وی پینٹ سٹک لگائیں۔ آپ کی رنگت گوری ہو یا سانولی ”ڈبل ٹون سکن“ کے لئے یہ اسٹک سب سے موزوں ہے۔ آخر میں اپنی جلد کی قدرتی رنگت سے ملتی جلتی فاو¿نڈیشن لگالیں البتہ فاؤنڈیشن اور پاو¿ڈر کا استعمال کم سے کم کریں تا کہ چہرے کا قدرتی تاثر برقرار رہے۔
 

شیئر: