Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسنِ چشم کا ضامن، سرمہ

سرمہ سایہ رنگ کا ایک چمکدار پتھر ہے جو مصر ، افریقہ ، ایران اور عراق میں پایا جاتا ہے ۔ پاکستان میں سرمے کا پتھر باجوڑ ، چترال اور کوہستان کے علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔ کیمیائی طور پر سرمہ کا پتھر اینٹیمنی کی کچی دھات ہے ۔ زمانہ قدیم سے خواتین سرمہ لگا کر اپنی آنکھیں خوبصورت بناتی رہی ہیں ۔ 
 
سرمہ کے بہت سے طبی فوائد بھی ہیں ۔ یہ آنکھوں کے ا عصاب کو تقویت دیتا ہے ۔ زکام کے دوران آنکھوں سے بہنے والا پانی سرمہ سے خشک ہو جاتا ہے اور آنکھوں کی سرخی جاتی رہتی ہے ۔ آگ سے جلے ہوئے زخموں پر سرمہ چکنائی میں حل کر کے لگانا از حد مفید ہے ۔ یہ  زخموں کو مندمل کرتا ہے اور ان سے غلاظت نکالتا ہے ۔جو لوگ باقاعدہ سرمہ لگاتے ہیں انکی نظر بڑھاپے میں بھی کمزور نہیں ہوتی ۔ 
 

شیئر: