Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رگڈ باڈی کے ساتھ سیمسنگ کا نیا ٹیب لانچ‎

سیمسنگ کمپنی نے نیا ٹیبلٹ سیمسنگ گلیکسی ٹیب ایکٹیو 2 لانچ کر دیا ہے۔ ٹیب کو نیدرلینڈ میں منعقدہ تقریب میں لانچ کیا گیا ہے۔ٹیب کا ڈسپلے 8 انچ کا ہے اور اس میں ایس پین اور فنگر پرنٹ اسکینر بھی دیا گیا ہے۔ٹیب کا بیک کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اس میں ریموؤایبل بیٹری دی گئی ہے اور بیٹری سے ٹیب سے منسلک ہونے والے ڈیوائسز بھی چارج کیے جا سکتے ہیں۔ ٹیب کو رگڈ باڈی دی گئی ہے اور یہ سخت موسمی حالات ، پانی اور دھول کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 
اسکے علاوہ ٹیب کی اہم خاصیت یہ بھی ہے کہ اسے دستانے پہن کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔گلیکسی ٹیب ایکٹیو 2 کی فروخت نومبر سے شروع ہو گی اور اسکی قیمت 500 یورو ہے۔
 

شیئر: