Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینووو نے 4نئے ٹیبلٹ لانچ کر دیئے

 
لینووو نے اپنی ٹیب فور سیریز کے 4نئے ٹیبلٹ ٹیب فور 8 ، ٹیب فور 8 پلس ، ٹیب فور 10 اور ٹیب فور 10 پلس لانچ کردیئے ہیں۔‎ 
لینووو نے اپنی ٹیب فور سیریز کے 4نئے ٹیبلٹ ٹیب فور 8 ، ٹیب فور 8 پلس ، ٹیب فور 10 اور ٹیب فور 10 پلس لانچ کردیئے ہیں۔‎ ٹیبلٹس کی قیمت بالترتیب 12990 ، 16990، 24990 اور 29990 ہندوستانی روپے ہے۔ ٹیب فور 8 اور 10 میں اسنیپ ڈریگون 425 آکٹا کور پراسیسر ، 2 جی بی ریم ، 16 جی بی اسٹوریج اور ڈولبائے آٹموس آڈیو ٹیکنالوجی موجود ہے۔ ٹیب فور 8 کا ڈسپلے 8 انچ اور ٹیب فور 10 کا 10.1 انچ ہے۔ٹیب فور 8 میں 5 میگا پکسل کا بیک اور 2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ جبکہ فور 10 میں 8 میگا پکسل کا بیک اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہے۔پلس سیریز کے ساتھ ٹیب 4 اور ٹیب 10 میں 4 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج ، 8 میگا پلسل بیک کیمرہ ،5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ، اسنیپ ڈریگون 625 آکٹا کور پراسیسر ، گلاس باڈی ، یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ اور فنگر پرنٹ لاگ ان موجود ہے۔ چاروں ٹیبلٹس کا بیٹری ٹائم 20 گھنٹے سے زائد ہے اور انہیں 20 ستمبر سے شروع ہونے والی فلپ کارٹ سیل میں فروخت لے لئے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: