Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ میں دھماکے کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

 موغادیشو…  صوما لیہ میں خونریز بم حملوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور مارچ کیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو اس جگہ جانے سے روکنے کی کوشش کی جہاں دھماکہ ہوا تھا ۔مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے  فائرنگ کی گئی جس سے  خاتون سمیت3 افراد زخمی ہو گئے ۔ عینی شاہدین نے بتایا پولیس نے مظاہر ہ روکنے کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی تھی۔ اسکے باوجود ہزاروں افراد مظاہر ے میں شریک ہوئے۔مظاہرین نے اس دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے موغا دیشو کے مرکزی علاقے میں ہوٹل کے باہر خود کش دھماکے میں300 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اسے صومالیہ کی تاریخ کا بدترین دھماکہ قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر: