Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوبامہ دوبارہ سیاست کے میدان میں

نیو یارک .... سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے سیاست کے میدان میں دوبارہ قدم رکھ دیا۔ صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد اوبامہ کئی ماہ تک لو پروفائل میں رہے۔ وائٹ ہاﺅس کے ساتھ براہ راست محاذ آرائی سے گریز کیا ۔گزشتہ رو ز اوبامہ نے نیو جرسی اور ورجینیا میںگورنر کےلئے ڈیموکریٹک امیدواروں کی حمایت میں ریلیوں میں شرکت کی اور اپنی سیاسی موجودگی کا احساس دلایا۔ واضح رہے کہ دونوں ریاستوں میں7نومبر کو نئے گورنر کا انتخاب ہونےوالا ہے۔ سیاسی مبصرین دونوں ریاستوں کے انتخاب کو مستقبل کی سیاست کےلئے اہم قرار دے رہے ہیں۔

شیئر: