ماسکو....صدر پوٹین نے کہا ہے کہ دنیا میں سیکیورٹی فقدان سے انتہا پسند مزید آزاد ہو رہے ہیں۔روس کے شہرسوچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہونا چاہیے۔ طاقت کے استعمال سے صورتحال بگڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاتالونیا کی آزادی اسپین کا بڑا داخلی مسئلہ ہے۔یورپ کو کاتالونیا کی صورتحال پر بہت پہلے غور کرنا چاہیے تھا۔شام کے مسئلے کے حل کےلئے تمام فریقین کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔ امریکی پابندیاں روس کو یورپ کی انرجی مارکیٹ سے باہرنکالنے کےلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کےلئے امریکہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا۔ اقوام متحدہ میں بتدریج اصلاحات کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کو بین الاقوامی نظام کا مرکز رہنا چاہیے۔