Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکوک سے عراقی دستوں کی واپسی

بغداد.... عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کرکوک سے عراقی فورسزکو واپس بلانے اور سیکیورٹی کی ذمہ داری مقامی پولیس اور انسداد دہشتگردی یونٹوں کو سونپے کی ہدایت کی ہے۔کرکوک میں سیکیورٹی انتظامات پولیس کے کنٹرول میں ہیں اور انسداد دہشتگردی یو نٹس مدد کررہی ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کرکوک میں کسی بھی مسلح گروپ کی موجودگی نہ رہے۔ نفرت اور نسل پرستی کو فروغ دینے والے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔دریں اثناءاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کرکوک کے نزدیک تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ سلامتی کونسل نے ایک بیان میں تمام فریقین سے تشدد کا راستہ چھوڑ کر عراقی اتحاد کیلئے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

شیئر: