بیس لگانے کاصحیح اورآسان طریقہ کیا ہے؟
سب سے پہلے اپنے چہرے کی کلینزنگ کریں، اگر آئلی سکن ہے تو آئل فری کلینزنگ کر لیں اور اگر ڈرائی سکن ہے تو ہائیڈریٹڈکلینزر استعمال کریں۔اب ہائیڈریٹڈ موئسچرائزرلگانے کے بعد ٹونر لگائیں۔ پھر چہرے پر پرائمر لگا کر اسے برش سے جذب کر لیں۔ آنکھوں کے ارد گرد حلقے ہوں یا ڈبل ٹون سکن ہو تو پرائمر سے ایک سا تاثر ہو جاتا ہے اور پرائمر کے استعمال سے میک اپ چہرے پر ٹھہر جاتا ہے اور لمبے عرصے تک فریش رہتا ہے۔
اب چہرے پر فاؤنڈیشن اس طرح لگائیں کہ سب سے پہلے ماتھے ،رخسار ،آنکھوں کے ارد گرد ،پھر ٹھوڑی پر لگائیں اور اسے برش یاا سپنچ سے اچھی طرح بلینڈ کریں۔
اگر چہرے پر دانے یا داغ دھبے ہیں تو انہیں چھپانے کے لئے فاؤنڈیشن لگانے کے بعد کنسیلر لگائیں۔ کنسیلر لگا کرا سپنچ سے اچھی طرح پھیلائیں کہ بیس ایک جیسی دکھائی دے۔ آخر میں کومپیکٹ پاؤڈر لگا کر پارٹی کی نوعیت کے مطابق میک اپ کریں۔
یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ اپنے چہرے کی روزانہ کلینزنگ کریں اور میک اپ صاف کرنے کے لئے معیاری کلینزر استعمال کریں۔میک اپ صاف کرنے کے لئے صابن کا استعمال چہرے کے لئے نقصان دہ ہے۔