Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوتھی کیمرہ کے ساتھ نوکیا 7 لانچ کر دیا گیا

ایچ ایم ڈی نے چائنہ میں منعقدہ تقریب میں نوکیا 7 لانچ کر دیا ہے۔ نوکیا 7 میں بھی کمپنی نے نوکیا 8 کی طرح بوتھی افیکٹ شامل کیا ہے جس سے فرنٹ اور بیک کیمرے کو بیک وقت استعمال کرکے تصاویر اور ویڈیوز بنائی اور شیئر کی جا سکتی ہیں البتہ نوکیا 8 کے برخلاف اس میں 3 ڈی گلاس بیک دی گئی ہے۔
 
 فون میں 5.2 انچ ڈسپلے ، فنگر پرنٹ اسکینر ، 3000 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری ، کالکوم اسنیپ ڈریگون 630 پراسیسر ، 4/6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کا بیک کیمرہ 16 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ فون کو 24 اکتوبر سے فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا اور 4 جی بی ریم کے ساتھ اسکی قیمت 2499 یان اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 2699 یان ہو گی۔
 

شیئر: