Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا 7 کی لانچ 19 اکتوبر کو متوقع

ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے 19 اکتوبر کو چائنہ میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب کے دعوت نامے ارسال کر دیئے ہیں اورامید کی جا رہی ہے کہ اس تقریب میں نوکیا کا نیا اسمارٹ فون نوکیا 7 لانچ کیا جائے گا۔
 
 اب تک کی رپورٹس کے مطابق نوکیا 7 میں اسنیپ ڈریگون 660 پراسیسر ، 5.2 انچ ڈسپلے اور میٹل باڈی دی جائے گی۔ یہ بھی رپورٹس ہیں کہ نوکیا 7 کو3 اسٹوریج آپشنز میں متعارف کروایا جائے گا جس میں 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج ، 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج شامل ہے۔
 

شیئر: