بچوں کے فٹبال میچ نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
لندن: انگلینڈ میں بچوں کی انڈر9 ٹیموں کے میچ نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا اور اس میچ کو5 لاکھ سے زائد ناظرین نے دیکھا جو میزبان کلب کی سینیئر ٹیم اور بعض پریمیئر لیگ کے میچوں کو دیکھنے والوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے ۔وولوز انڈر نائن اور چین سے آنے والی ٹیم کا مقابلہ بہت دلچسپ رہا اور اسپورٹس چینل پر اسے دیکھنے والوں نے دیگر مقابلوں پر ترجیح دی ،چینل کا کہنا تھا یہ تعداد نصف ملین سے بھی بڑھ گئی تھی یہاں تک کہ معروف پریمیئر لیگ کے بعض میچ بھی اتنے ناظرین کی توجہ حاصل نہ کرسکے۔اس میچ کو انٹر نیٹ پر بھی براہ راست نشر کرنے کا اہتمام کیا گیاجس میں چینی شائقین نے بھی خصوصی دلچسپی لی تھی۔اگرچہ یہ دوستانہ میچ تھا جسے چینی بچوں کی ٹیم نے جیت لیا۔