Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیمار چمپینزی کی جانب سے دوست پروفیسر کا حیرت انگیز استقبال

لندن ..... انسانوں اور جانوروں میں ایک دوسرے کی زبان جاننے کا وصف بے شک نہ پایا جاتا ہو لیکن یہ اپنی اداﺅں اور حرکتوں سے محبت کا اظہار ضرور کردیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ ہالینڈ کے چڑیا گھر میں دیکھنے میں آیا جہاں 59سالہ چمپینزی نے اپنی موت سے چند روز قبل اپنے دوست کا انتہائی پرمسرت انداز میں استقبال کیا۔ اس چمپینزی کا نام ماما ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ماما نے اپنے دوست پروفیسر جان وان ہوف کی عدم موجودگی کو بہت زیادہ محسوس کیا اور وہ اداس ہوگئی۔ یہ چمپینزی بیمار تھی اور زندگی کے آخری دن گن رہی تھی۔ بیماری کی حالت میں یہ چپ چاپ پڑی رہتی تھی۔ اس نے کھانا پینا بھی چھوڑدیا تھا تاہم جب اس ماما کا دوست پروفیسر جان اس سے ملنے پہنچا تو ابتدامیں اس نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا کیونکہ وہ آنکھیں بند کرکے لیٹی ہوئی تھی۔ پروفیسر جان نے ماما کو تھپتھپایا ۔ اس نے آنکھ کھول کر پروفیسر کو دیکھا تو حیرت اور خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اس نے مسکراتے ہوئے اپنے دوست پروفیسر کا استقبال کیا۔ اس ملاقات کی وڈیو بھی بنائی گئی ہے۔ پروفیسر جان سے ملاقات کے ایک ہفتے بعد ماما مر گئی۔پروفیسر جان اور ماما کی دوستی 1972ءسے تھی۔ یوں 45سالہ دوستی کا اختتام ہوگیا۔

شیئر: