Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا 8 کی فروخت شروع

6 جی بی کے بڑے اسٹوریج کے ساتھ نوکیا 8 کا نیا ورژن فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔فون کو پالش بلیو رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔
 
 اسمارٹ فون میں 5.3 انچ ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، کالکوم اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر دیا جائے گا۔ کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں جن کے ساتھ آر جی بی اور مونو کروم سینسر دیا جائے گا۔ اسکے علاوہ فون میں بوتھی فیچر بھی شامل کیا جائے گا۔فون کی بیٹری 3090 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور اس میں یو ایس بی ٹائپ سی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔فون کو ایمازون اور اوٹو سے آن لائن 669 یورو میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 
 

شیئر: