ابھی تک” مسٹر رائٹ“ نہیں ملا، دیپکا
اتوار 22 اکتوبر 2017 3:00
بالی وڈمیں آکر کئی قریبی رشتے کھوئے،کچھ رشتے مضبوط ہوئے
بالی وڈ ادا کارہ دیپکا پڈوکون نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری میں آنے کے بعد میں نے کئی قریبی رشتے کھوئے اور کچھ رشتے مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔ ایک انٹرویو میںدیپکا نے بالی وڈ میں 9 سال کے کامیابی کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کامیابیوں کی بلندی پر ہوں تو ایسے جیون ساتھی کا ملنا بہت مشکل ہوتا ہے جو آپ کی کامیابی کو برقرار رکھ سکے اور اسے سمجھ سکے۔ اداکارہ نے کہا کہ جب آپ بلندی پر ہوں تو آپ کے رومانٹک رشتے پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ابھی تک انہیں ان کا مسٹر رائٹ نہیں ملا۔