البلاد بینک کو ریکارڈ منافع
اتوار 22 اکتوبر 2017 3:00
ریاض.... البلاد بینک کو 2017 ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران 248.1 ملین ریال کا خالص منافع ہوا۔ 2016 ءکی مذکورہ سہ ماہی کے دوران اسے 227.8 ملین ریال کا منافع ہوا تھا۔ سرمایہ کاری سے 763 ملین ریال کا منافع ہوا۔ گزشتہ برس مذکورہ سہ ماہی کے دوران اسے سرمایہ کاری سے 638.6 ملین ریال حاصل ہوئے تھے۔