Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا کے بغیرصدر نہیں بن سکتا تھا، ٹرمپ

نیویارک...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برسراقتدار آنے میں سوشل میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے اس کے استعمال کے بغیرصدارتی الیکشن نہیں جیت سکتا تھا۔ امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیت کا سہرا سوشل میڈیا کے سرجاتا ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ خود بھی سوشل میڈیا استعمال کرتا ہوں جہاں پیغامات لکھنا ایسا ہی ہے جیسے ٹائپ رائٹر پر لکھنا، آج کل ہرکوئی سوشل میڈیا استعمال کرتا ہے جس کے ذریعے پیغام براہ راست پوری دنیا تک پہنچ جاتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ مجھے کچھ بھی کہنا ہوتا ہے وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کہہ دیتا ہوں براہ راست پیغام بھیجنے سے غیر شفاف میڈیا کوریج سے بچ جاتاہوں، کوئی میرے بارے میں کچھ بھی کہتا ہے اس کا فوراً جواب دے دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا پیغام رسانی کا زبردست پلیٹ فارم ہے۔

شیئر: