Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: آل مکتوم پل ٹریفک کے لئے بند

دبئی: دبئی میں آل مکتوم پل ٹریفک کے لئے بند کردیا جائے گا۔ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پل پر مرمت کا کام شروع کیا جائے گا جس کے باعث جمعہ27اکتوبر سے 24نومبر تک رات ایک بجے سے صبح 9تک ٹریفک کو متبادل راستے اختیار کرنا ہوں گے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پل بند ہونے کی صورت میں ڈرائیور نفق الشندعہ، القرہود پل، معبر الخلیج اور شیخ محمد بن زاید شاہراہ استعمال کریں گے۔
 

شیئر: