محایل عسیر منڈی نئی جگہ منتقل
محایل ، عسیر.... محایل عسیر کی انتظامیہ نے سبزی ، پھل، مرغیوں ، گوشت اور مچھلیوں کی منڈی نئی جگہ منتقل کردی۔ بعض مقامی شہریوں نے نجی مفادات کے چکر میں نئی منڈی کے قیام اور اس میں منتقلی کی مخالفت کی تھی۔ بلدیہ کے چیئرمین سعید آل مصمع نے بتایاکہ پرانی منڈی شہر کے مرکز میں واقع تھی ۔ نئی منڈی الحیلہ محلے کے الشعبین روڈ پر بنائی گئی ہے۔ یہ جدید سہولتو ںسے آراستہ ہے۔