3لاکھ ریال کا سامان چوری کرنیوالے گرفتار
طائف .... مکہ مکرمہ پولیس نے ایک تجارتی ادارے کے گودام سے 3لاکھ ریال مالیت کا کیبل چرانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔گروہ ایک عرب شہری اور 5ایشیائی باشندو ںپر مشتمل تھا۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ طائف کے الحویہ پولیس اسٹیشن کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ نامعلوم افراد نے ایک تجارتی ادارے کے گودام سے 3لاکھ ریال مالیت سے زیادہ کے کیبل چوری کرلئے۔ چوروں نے واردات سے قبل چوکیدار کے ہاتھ پیر باندھ دیئے تھے۔ گرفتاری کے لئے فوری طور پر ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اپنے طویل تجربے اور پیشہ ورانہ لیاقت کے بل پر چوروں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتارکرلیا۔ گرفتار شدگان نے واردات کا اعتراف کرلیا۔ مسروقہ سامان بازیاب کرکے گودام بھجوادیا گیا۔