Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد کے نیلو فر اسپتال سے نومولود کا اغوا ، شکایت درج

حیدرآباد۔۔ شہر کے مشہور نیلوفر اسپتال میں دو دن کے نومولود بچے کے اغوا کی واردات پیش آئی۔بچہ کی صحت کی خرابی پر اسے اس کی ماں للیتاگزشتہ روز اسپتال لائی تھی ۔ایک خاتون نے خود کو اس اسپتال کی آیا ہونے کا دعویٰ کرکے للیتا سے دوستی کرلی۔اس نے للیتا کے بچہ کو اپنی گود میں لیتے ہوئے اس کو چائے لانے کے لئے بھیج دیا تاہم جب وہ چائے لے کر واپس آئی تو تب تک یہ خاتون  اس بچے کو  اپنے ساتھ لے کر چلی گئی ۔اپوگوڑہ علاقہ کی رہنے والی للیتانے پیٹلہ برج سرکاری اسپتال میں گزشتہ جمعہ کو لڑکے کو جنم دیا تھا تاہم اس کی طبیعت خراب ہونے پر اس کو نیلوفر اسپتال لایا گیا تھا۔ للیتانے نامپلی پولیس اسٹیشن میں اپنے بچہ کے اغوا کی شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس فوری حرکت میں آگئی جس نے اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروںکا معائنہ کیا جس میں دیکھا گیا ہے کہ ایک خاتون اس نومولود کو آٹو میں لے کر جارہی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے اس خاتون کی سرگرمی سے تلاش شروع کردی۔
 

شیئر: