Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عائشہ گلالئی کیخلاف عمران کا ریفرنس مسترد

  اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کی رکنیت منسوخی کے لئے دائر عمران خان کا ریفرنس مسترد کردیا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں5 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ کمیشن کے پنجاب اور بلوچستان کے ممبر زنے ریفرنس مسترد کرنے کی مخالفت کی اور اختلافی نوٹ لکھا۔2 کے مقابلے میں 3 کی اکثریت سے فیصلہ سنایا گیا۔دوران سماعت خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کر نے کیلئے پارٹی سے مستعفی ہونے کی ضرورت نہیں ۔وہ ٹی وی چینلز پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکی ہیں۔ گلالئی نے جان بوجھ کر پارٹی پالیسی سے انحراف کیا ۔ وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد شیخ رشید کو ووٹ نہیں دیا۔چیف الیکشن کمشنر نے دلائل مکمل ہونے کے بعدفیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔

شیئر: