Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز دوبارہ اسپتال میں داخل

لاہور... سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ امی کو دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قوم سے دعاوں کی اپیل ہے۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ طبعیت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا ۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی کلثوم نوا زکو طبیعت ناساز ہو نے پر لندن کے نجی اسپتال ہارلے اسٹریٹ منتقل کیا گیا تھا ، جہاں2گھنٹے تک کلینک میں نگہداشت کے بعد گھر منتقل کردیا گیاتھا۔کلثوم نواز کی طبیعت کیمو تھراپی کے پہلے سیشن کے بعد سے خراب ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آنے تک کیمو تھراپی کا دوسرا سیشن نہیں کیا جائے گا۔

شیئر: