Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستقبل ساز منصوبہ ’’نیوم‘‘ کا عظیم الشان افتتاح

ریاض: سعودی ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے مستقبل ساز منصوبے (Neom)نیوم کا منگل کو عظیم الشان عالمی تقریب میں افتتاح کردیا۔ یہ سعودی عرب ، اردن اور مصر میں 26.5کلو میٹر کے رقبے پر قائم کیا جائیگا۔ 3 براعظموں کو ایک دوسرے سے مربوط کریگا۔  یہ بحر احمر اور خلیج عقبہ کے 468کلو میٹر  کے رقبے پر سایہ فگن ہوگا۔اسکا پہلا مرحلہ 2025ء میں مکمل ہوگا۔ یہ سعودی وژن 2030کے خوابوں کا امین ہوگا۔9خصوصی سرمایہ کاری کے شعبوں کا احاطہ کریگا۔ اس میں توانائی، پانی ، ٹرانسپورٹ ، اہم ٹیکنالوجی ، خوراک ، سائنس ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، میڈیا ، تفریحات ، معیشت  اور ترقی یافتہ صنعتیں لگائی جائیں گی۔ ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان  نے نیوم زون کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یہ انسانی تمدن کے مستقبل کا آئینہ دار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ 9شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بدولت سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ روزگار کے نئے مواقع مہیا ہونگے۔پبلک سیکٹر کو سرمایہ کاری کی ترغیبات فراہم کریگا۔ سرکاری شعبوں کو بھی حصہ لینے کا موقع مہیا کریگا۔ سعودی عرب پبلک انویسمنٹ  فنڈ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کار آئندہ برسوں کے دوران اس میں 500ارب ڈالر سے زیادہ لگائیں گے۔
 
 

شیئر: