ابہا.... سعودی وکلاءنے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ ملکی عدالتوں میں عجیب و غریب مقدمات پیش کئے جانے لگے ہیں۔ ایک شخص نے چیونٹی کچلنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ دوسرے شخص نے شادی کے موقع پر2ریال کا تحفہ پیش کرنے والے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ سعودی وکیل ناصر العنزی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ہر ملک کے قانون ساز اس بات کا اہتمام کرتے ہیں کہ عدالتوں میں فضول قسم کے معاملات نہ اٹھائے جائیں۔