اد لِب میں فوجی آپریشن مکمل کر لیا،صدر اردوگان
انقرہ… ترکی کے صد رجب طیب اردوگان نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے شام کے شمال مغربی صوبے اد لِب میں جاری فوجی آپریشن بڑی حد تک مکمل ہو چکا ہے تاہم ملحقہ علاقے عفرین کے حوالے سے معاملہ اختتام پذیر نہیں ہوا جس پر کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹوں کا کنٹرول ہے۔ انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ میں حکمران جماعت جسٹس اینڈ پیس پارٹی کے ارکان کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ترکی کی فوج نے اکتوبر کے آغاز میں اد لِب میں نگرانی کی چوکیاں قائم کرنے کا آغاز کیا تھا۔ یہ اقدام روس اور ایران کے ساتھ طے پائے جانے والے ایک معاہدے کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے تا کہ شامی اپوزیشن اور بشار حکومت کے درمیان لڑائی پر پابندی لگائی جا سکے۔