کاربون کمپنی نے اپنی ٹائٹینیم سیریز کا نیا اسمارٹ فون ٹائٹینیم جمبو لانچ کر دیا ہے۔ فون کی سب سے اہم خاصیت اسکی 4000 ملی ایمپئر آورز کی بڑی بیٹری ہے اور کمپنی کے دعویٰ کے مطابق فون کا اسٹینڈ بائے ٹائم 400 گھنٹے اور ٹاک ٹائم 16 گھنٹے تک ہے۔
فون میں 5 انچ ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلےدیا گیا ہے۔ اسٹوریج کے لئے 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل میموری دی گئی ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 64 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون میں یو ایس بی اور او ٹی جی سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ بیک کیمرے میں پیناروما شوٹ ، کنٹینیوس شوٹ اور فیس ڈیٹیکشن فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ فون ڈوئل سم ، وائے فائے ، جی پی ایس ، 3 جی اور بلیو توتھ کو سپورٹ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 7490 ہندوستانی روپے ہے اور اسے کالے اور چمپینگ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔
کاربون
اسمارٹ فون