ون پلس 5 ٹی سے متعلق تفصیلات لیک
ون پلس کے نئے اسمارٹ فون ون پلس 5 ٹی سے متعلق لیکس سامنے آ گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فون میں بیزل لیس یا ایج ٹو ایج ڈسپلے دیا جائے گا۔ فون میں 5.5 انچ ڈسپلے دیا جائے گا اور یہ کمپنی کا اب تک کا سب سے بڑا فون ہو گا۔
اسمارٹ فون کی اسکرین پر ہوم بٹن شامل نہیں کیا جائے گا اور فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی بیک پر جگہ دی جائے گی۔لیک تصاویر کے مطابق فون میں الومینیم فریم دیا جائے گا اور اسپیکرز کو فون کے نیچے جگہ دی جائے گی۔ فون کی بیٹری کمپنی کے پچھلے موبائل ون پلس 5 کی نسبت بڑی ہو گی۔ یہ فون واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ بھی ہو گا۔ ون پلس 5 ٹی کی لانچ نومبر میں متوقع ہے۔