نیوری لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ہند نے سیریز1-1 سے برابر کردی
نئی دہلی: افتتاحی بلے باز شیکھر دھون اور دنیش کارتک کی نصف سنچریوں اور بھونیشور کما ر کی عمدہ بولنگ کی بدولت ہندوستان نے نیو زی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 3 ون ڈے کی سیریز میں 1-1 سے برابر کر لی۔ روہت شرما کے 7رنز پر آوٹ ہونے کے بعد شیکھر دھون اور کپتان وراٹ کوہلی اسکور 79تک لے گئے۔ کوہلی 29رنز بنا کر گرانڈ ہومی کی گیند پر وکٹ کیپر لیتھم کا شکار بن گئے۔ شیکھر دھون 145کے اسکور پر 68رنز بنا کرفاسٹ بولر ملن کا شکار ہو ہوئے۔ دنیش کارتک اور ہاردک پانڈیا نے اسکور204تک پہنچا دیا ۔ اس دوران کارتک نے اپنی ہاف سنچری بھی مکمل کر لی۔ پانڈیا 31گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ30رنز بنا کر جس وقت آو¿ٹ ہوئے تو ٹیم انڈیا ٹارگٹ سے محض27رنز دور تھی۔ جسے مہندر سنگھ دھونی نے کارتک کے ساتھ مل کر مزید کسی نقصان کے 46اووروں میں ہی پورا کر لیا۔کارتک 64اور دھونی 18رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ کیوی ٹیم کی جانب سے ساو¿تھی، ملنی،اینٹنر اور گرانڈ ہومی کو ایک ایک وکٹ ملی۔اس سے قبل ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہندوستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث کیوی ٹیم مقررہ50اوورز میں 9وکٹوں پر صرف230رنز بناسکی۔ نکولس نے 42 گرانڈ ہومی نے 41اور لیتھم نے 38رنز بنائے۔ بھونیشور کمار 3 وکٹ لے کر نمایاں رہے۔بومرا ۔۔۔۔ اور چاہل کو 2,2 جبکہ اکشر پٹیل اور پانڈیا کو ایک ایک وکٹ ملی۔بھونیشور کمار کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا
۔