Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیوتوتھ ہیڈفون سے لیس چشمہ متعارف

پی ٹرون کمپنی کی جانب سے پی ٹرون وکی نامی ایسا چشمہ متعارف کروا دیا گیا ہے جس میں دھوپ سے بچانے والے لینسز کے ساتھ بلیوتوتھ ہیڈفونز بھی موجود ہیں۔ چشمے میں موجود ہیڈفونز سے صارفین نہ صرف میوزک سن سکتے ہیں بلکہ کال کا جواب بھی دے سکتے ہیں ۔
 
ڈیوائس کو کسی بھی اینڈرائڈ فون سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔پی ٹرون وکی میں 256 ایم بی ریم اور 8 جی بی انٹرنل اسٹوریج دیا گیا ہے۔ ان بلیوتوتھ ہیڈ فون سن گلاسز میں 150 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری استعمال کی گئی ہے اور اسکا بیٹری ٹائم 6 گھنٹے سے زائد ہے۔چشمے کی قیمت 999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے مرد و خواتین دونوں بطور فیشن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
 

شیئر: