اسلام آباد... قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پشاوراین ا ے 4 میں تحریک انصاف نے بدترین دھاندلی کی۔ اس کے ثبوت موجود ہیں۔ صوبائی ایڈمنسٹریشن ملی ہوئی تھی۔ بڑے پیمانے پرجعلی ووٹ ڈلوائے گئے۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے دعوی کیا کہ پولیس والے بھی بوگس ووٹ ڈالتے رہے۔ طالبان کی مدد سے الیکشن فکس کرایا ہوا تھا۔ تحریک انصاف نے دھاندلی سے کا میابی حاصل کی ہے۔ گلالئی نے کہا کہ خوشی کس بات کی منائی جارہی ہے؟ 2013 کے مقابلے میں 20ہزار کم ووٹ ملے۔ 55ہزار سے35 پر آگئے۔ ضمنی انتخاب کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ آج بھی 2013 والا ٹرینڈ قائم ہے۔مطلب نیازی کو پھر 30 سیٹیں ہی نصیب ہونی ہیں اور خواب وزیراعظم کے د یکھے جا رہے ہیں۔