Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکشن تبدیل کرنے سے کارکردگی 25 فیصدبھی نہیں رہی،محمد حفیظ

ابو ظبی:سابق کپتان اور نمبر ون آل راونڈر محمد حفیظ نے اعتراف کیا ہے کہ ایکشن رپورٹ ہو نے اور اس میں تبدیلی کی وجہ میری بولنگ کارکردگی25فیصد بھی نہیں رہی لیکن بائیو میکنک ٹیسٹ پاس کرلوں گا۔محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ انگلینڈ کی لفبرا یونیورسٹی میں یکم نومبر کو ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں ان کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جب3 سال قبل محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا تو اس وقت بھی سیریز کے میچ ریفری زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ تھے جو اس وقت بھی آئی سی سی کے میچ ریفری تھے۔دونوں بار ایک ہی میچ ریفری کی موجودگی میںبولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بارے میں محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ان کے کوئی تحفظات نہیں لیکن یہ دکھ ضرور ہے کہ یہ سلسلہ میرے ساتھ منسلک ہو گیا ہے۔محمد حفیظ کے مطابق10 ماہ سے تبدیل شدہ بولنگ ایکشن کے ساتھ بولنگ کر رہا ہوں جس کا آغاز آسٹریلیا کے دورے سے ہوا اور پھر میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلا۔ موجودہ سیریز کے صرف اس ایک میچ کے سوا جس میں میرے بولنگ ایکشن پر اعتراض ہوا کہیں بھی میرے بولنگ ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہوا لہذا میں اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ میرے بولنگ ایکشن میں کوئی خرابی نہیں۔ میں جو بھی بولنگ کر رہا ہوں وہ نیچرل ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ میں نے جان بوجھ کر کسی ایک گیند کےلئے کچھ کیا ہو۔انھوں نے کہا کہ وہ ہر سیشن کے بعد ٹیم کے وڈیو اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر اپنی ایک، ایک گیند کا جائزہ لیتے ہیں اور اپنی بولنگ پرسخت محنت کرتے ہیں۔پاکستانی آل راونڈر کے مطابق انھیں پریشانی اس لئے ہوئی ہے کہ وہ اسی بولنگ ایکشن کے ساتھ کھیلتے چلے آئے ہیں۔

شیئر: