Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اور سعودیوں کیخلاف زبان درازی پرعرب شہری کیخلاف کارروائی

جدہ.... سعودی عرب کی ایک کمپنی نے مملکت اور سعودی شہریوں کے خلاف زبان درازی کرنے والے عرب شہری کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔ سوشل میڈیا پر سعودی عرب اور اس کے باشندوں کے خلاف بدزبانی کرنے والے عرب ملازم کا معاملہ متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔ عکاظ اخبار کے مطابق کمپنی نے عرب ملازم کی فائل متعلقہ ادارے کو بھجواتے ہوئے واضح کیا کہ عرب ملازم نے سوشل میڈیا پر جو کچھ تحریر کیا اس کا ذمہ دار وہ خود ہے ، کمپنی نہیں۔ اسے نشان عبرت بنایا جائے تا کہ دیگر لوگ اس سے یہ سبق لیں کہ سعودی عرب اور اس کے عوام کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کی بابت کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عرب شہری کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ 

شیئر: