Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناقابل استعمال 400کلو گرام گوشت ضبط

خمیس مشیط....خمیس مشیط بلدیہ کے چیئرمین ڈاکٹر مسفر الوادعی نے واضح کیا کہ صنعتی علاقے میں غیر ملکی کارکن اونٹ کے گوشت کا کاروبار کررہے تھے۔چھاپہ مار کر 400کلو گرام سے زیادہ ناقابل استعمال گوشت ضبط کرلیا گیا۔ غیر ملکی کارکن ریستورانوں کو ناقابل استعمال گوشت سپلائی کررہے تھے۔ چیئرمین نے انتباہ دیا کہ آئندہ بھی اس قسم کے عناصر کے خلاف چھاپہ مار مہم جاری رکھی جائیگی۔

شیئر: