خانہ کعبہ کے خلاف ہرزہ سرائی پر الجزیرہ چینل کیخلاف غم و غصہ
دوحہ.... قطر کے الجزیرہ چینل نے خانہ کعبہ کی بے حرمتی کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی۔ الجزیرہ نے دعویٰ کیا کہ اگر ضیوف الرحمان کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچانے کیلئے متحرک سائبان نصب کیا گیا تو مسجد الحرام امریکہ کے تفریحی شہر لاس ویگاس میں تبدیل ہو جائے گی۔ ا س کی حیثیت عبادت گھر کے بجائے تفریحاتی مرکز جیسی ہو جائے گی۔ سعودی شہریوں ، دانشوروں اور قلمکاروں نے مسجد الحرام کو لاس ویگاس سے تشبیح دینے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں تبصرے جاری کر دیئے گئے۔