Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدلیہ پر تنقید کی پالیسی سے اختلاف ہے،چوہدری نثار

  راولپنڈی ... سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پھر کہا ہے کہ ا علیٰ عدالتوں پرتنقید کی پالیسی سے اختلاف ہے۔اعلیٰ عدلیہ کونشانہ بنانانوازشریف اورپارٹی کے حق میں نہیں۔دیگرریاستی اداروں پرتنقید بھی غیرضروری ہے۔ انہوںنے کہا کہ میںنے اور نوازشریف نے پارٹی کی ایک ایک اینٹ رکھی ۔آج پارٹی کی اینٹیں لگانے والوں میں سے کوئی نہیں۔روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔شیخ رشید اپنی سیاست کریں اور مجھے اپنی سیاست کرنے دیں۔شیخ رشید کے مشرف اور دیگر ادوار کے سیاسی اوراق کھول سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام 2 نمبرلوگوں کوووٹ نہ دیں۔ن لیگ کو اس قدر مضبوط کردیا کہ کارکن انتخابات میں سینہ تان کر ووٹ مانگ سکتے ہیں۔

شیئر: