لاہور میچ میں باہر بیٹھے کھلاڑیوں کو آزما سکتے ہیں، چیف سلیکٹر انضمام الحق
اوکاڑہ: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔انضمام الحق کا کہنا ہے کہ کوشش ہے جو کھلاڑی باہر بیٹھے ہیں انہیں بھی سری لنکا کے خلاف آزمایا جائے۔ سابق کپتان نے جہاں سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں فتح کو سینیئر اور جونیئرز کے کمبی نیشن کا نتیجہ قرار دیا وہیں انہوں نے ٹیسٹ میچ میں یونس اور مصباح کی کمی محسوس ہونے کا بھی اعتراف کیا۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ ورلڈ الیون اور دوسری سیریز کروانے کا کریڈٹ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم جلد یہ خوشخبری سنے گی کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 میچ کھیلنے کےلئے پاکستان آ رہی ہے ۔