چاکلیٹ بسکٹ بنائیں گھر پر
اجزاء :
دو کپ باریک پسی ہوئی چینی
4 انڈے پھینٹے ہوئے
ایک چوتھائی کپ مکھن
4اونس بیکنگ چاکلیٹ
دو کپ آٹا
بیکنگ پاؤڈر، دو چائے کے چمچ
نمک ،آدھ چائے کا چمچ
بادام ،آدھ کپ کٹے ہوئے
کنفیکشنر چینی، آدھ چمچ
ترکیب:
باریک پسی ہو ئی چینی کو مدہم آنچ پر اچھی طرح حل کر لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس میں چاکلیٹ اور مکھن پگھلا کر ڈال دیں۔ اس کے بعد اس میں آٹا، بیکنگ پاؤڈر ، بادام اور نمک ملا کر اچھی طرح یکجا کر لیں۔ اس آمیزہ کو ٹرے میں ڈال کر 4 سے 5 گھنٹوں کے لئے رکھ دیں ۔
اس کے بعد اس ٹرے میں کنفیکشنر چینی اچھی طرح چھڑکیں اور اس پر آمیزے کو ایک چمچ کے ذریعے بسکٹوں کی شکل میں پھیلاکر ٹرے کو 20منٹ کے لیے اوون میں رکھ دیں ۔اوون کا درجہ حرارت تقریباً 300ڈگری رکھیں۔مزیدار چاکلیٹ بسکٹ تیار ہیں ۔گرم گرم پیش کریں۔