ایک بڑے شیشے کے پیالے میں بون لیس چکن ، پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈالیں ۔ اس میں ادرک لہسن پیسٹ ، لال مرچ پاؤڈر، نمک ، کٹی لال مرچ، نمک، تیل اور چلی گارلک ساس شامل کر دیں ۔
تمام اجزامکس کر کے 30منٹ تک میرنیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں ۔
جب چکن اور سبزیاں میرنیٹ ہو جائیں تو انہیں سیخ پر لگانا شروع کریں ۔ پہلے چکن پیس لگائیں، پھر سبزی ، اسی طرح بالترتیب چکن اور سبزی کو سیخ پر لگاتے جائیں ۔
فرائنگ پین میں تیل گرم کریں ۔ گرم تیل میں سیخیں رکھیں اور چکن گلنے تک پکائیں ۔
چمٹے کی مدد سے سیخیں پلٹیں ۔ چکن ہر طرف سے پک جانی چاہیے۔ شاشلک جلنے سے بچانے کے لئے تھوڑا تیل اور بھی ڈالا جا سکتا ہے ۔
شاشلک ساس کے لئے :
ایک چھوٹے ساس پین یا فرائنگ پین میں تیل گرم کریں ۔