ریاض.... انٹرپول نے پاکستان کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب ایک مفرور ملزم کو سعودی عرب سے پاکستان کے حوالے کردیا۔ عکاظ اخبار کے مطابق انٹرپول پولیس نے پاکستانی پولیس کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے مملکت میں مقیم ایک مطلوب شخص کی گرفتاری کے لئے رابطہ کیا جس پر سعودی پولیس نے اسے تلاش کر کے انٹرپول کے حوالے کردیاجہاں سے اسے پاکستان بھجوا دیاگیا ۔اخبار کا کہنا تھا کہ سعودی پولیس نے 19 ستمبر کو مطلوب ملزم کو گرفتار کیا تھا جسے بعدازاں پاکستان بھجوادیا گیا ۔ مطلوب ملزم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں قتل کی واردات میں پولیس کو مطلوب تھا جس نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے مخالف کو قتل کر دیاتھا ۔ واضح رہے جن ممالک کے مابین مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہوتا وہ ممالک مجرموں کے تبادلے کےلئے انٹرپول کی خدمات حاصل کر تی ہیں ۔