Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاہ تمغہ ؟

ریاض .....العربیہ چینل نے اسلحہ، ترقی یافتہ میزائل، جنگی جہازاورسمندری بارودی سرنگیں حوثیوں کو ایران کی جانب سے اسمگل کرنے کی سرگرمیوں پر مشتمل ایک دستاویزی فلم جاری کردی۔ اسکا نام ”الوسام الاسود“ (سیاہ تمغہ) رکھا گیا ہے۔ اماراتی فوجی تجزیہ نگار بریگیڈیئر (ر) خلفان الکعبی نے واضح کیا کہ ایران روزانہ اسلحہ سے لدے 17طیارے صنعاءایئرپورٹ بھیج رہا تھا۔ ان طیاروں پر کھانے پینے کی اشیاءاور دوائیں نہیں بلکہ اسلحہ لدا ہوتا تھا، تاثر مختلف دیا جارہا تھا۔ یہی میزائل مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش میں بھی استعمال ہوئے۔
 

شیئر: